سرینگر،12؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فوج نے جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے تنگدھار سیکٹر میں کنٹرول لائن پر دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو آج ناکام کردیا۔فوج کے ایک افسر نے کہا، تنگدھار سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے اور مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔